• news

قصور : زہریلی ٹافیاں کھانے سے ایک طالبہ جاں بحق‘ 2 بے ہوش

قصور (نمائندہ نوائے وقت) زہریلی ٹافیاں کھانے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 2 بیہوش ہوگئیں۔ قصور کے نواحی گائوں میر محمد میں گرلز سکول کی 5 سالہ ایمان فاطمہ ولد ریاض 4 سالہ عائشہ اور نیشا واالد اللہ وسایا نے زہریلی ٹافیاں کھائیں جس کے کچھ دیر بعد وہ بیہوش ہوگئیں۔ والدین انہیں فوری ہسپتال داخل کرنے کے بجائے تعویز اور دم درود کراتے رہے حالت تشویشناک ہونے پر تینوں کو چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں 5 سالہ ایمان فاطمہ دم توڑ گئی جبکہ نشاء اور عائشہ کو ہوش آگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن