• news

چینلز پر بھارتی مواد کی پابندی‘ جواب کیلئے وفاقی حکومت‘ پیمرا کو 9 فروری تک مہلت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد کی پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دے دی۔منصور علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی جس میں پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کی پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کہ اجازت ہے لیکن ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد پر پابندی لگا دی ہے جو امتیازی سلوک ہے۔ وکیل نے اس پابندی کو بلاجواز اور آئین کے منافی قرار دیا اور نشاندہی کی کہ آئین کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا۔پیمرا اور وفاقی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ۔عدالت نے مزید کارروائی نو فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن