کامونکے اور فیروزوالا میں ٹریفک حادثات‘ شیرخوار اور بھائی سمیت 5 جاں بحق
کامونکے + فیروزوالا+شیخوپورہ (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) کامونکے اور فیروزوالا میںٹریفک حادثات میں خاتون اسکے شیر خوار بچے اور نوعمر بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہوگیا۔ محلہ سلامت پورہ مریدکے کا رہائشی عاصم خالد رحمانی گذشتہ روزاہلیہ علینا بی بی شیرخوار بیٹے سبحان علی اور برادرنسبتی آٹھ سالہ محمدحمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کوٹ رفیق میں اپنی ہمشیرہ کو ملنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ راستہ میں کسوکی روڈ پر تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے انہیں بری طرح کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں علینا بی بی، چار ماہ کا سبحان اور حمزہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ عاصم خالد رحمانی زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرارہوگیا۔ علاہ ازیں جی ٹی روڈ کی آبادی کھوڈی کے قریب ٹریفک حادثے موٹرسائیکل سوار دوو نووان دوست دم توڑ گئے۔ نوجوان علی اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر لاہور سے گوجرانوالہ کیطرف جا ر ہا تھا جب وہ کھوڈی کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئے۔ جس کے باعث نوجوان زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں موٹروے پر بس اور کار کے درمیان تصادم میں سوار جواد احمد اسکی فیملی شدید ز خمی ہوگئے۔ کوٹ رنجیت سے 2 کلومیٹر دور اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 دم توڑ گئے۔