رحیم یار خان، غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) غیرت کے نام پر جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ موضع مڈبھورا کے 20 سالہ احسان نے اسی علاقہ کی طاہرہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کا دونوں کے قریبی رشتہ داروں کو رنج تھا۔ گزشتہ روز دونوں کی لاشیں فصل کماد سے ملی جنہیں کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔