• news

اربوں روپے کے گفٹ بیٹا باپ کو دے رہا ہے پیسہ آیا کیسے یہ نہیں بتایا جا رہا: اعتزاز احسن

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزازاحسن نے کہا ہے وزیراعظم نوازشریف اور انکا خاندان پانامہ کیس میں پھنس چکے ہیں ان کیلئے اس کیس سے بچنا بہت مشکل ہے۔ وزیراعظم نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی لہٰذا اب نواز شریف اس کیس سے نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا اور اب سپریم کورٹ کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اربوں روپے کے گفٹ بیٹا باپ کو دے رہا ہے یہ پیسہ آیا کیسے یہ نہیں بتایا جا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن