• news

پانامہ کیس: ہائیکورٹ نے دانیال عزیز طلال چودھری کو بیانات دینے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ( ن) کے رہنما ئوں دانیال عزیز اور طلال چودھری کو پانامہ لیکس کے بارے میں بیانات دینے سے روکنے کے لیے دائردرخواست مسترد کردی اور درخواست گزار کو دادرسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بارے میں معاملہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چودھری زیر سماعت معاملے پر بیانات دے رہے ہیں۔ دونوں کے بیانات عدالت پر دبائو کے مترادف ہے۔ اس لیے ان دونوں سیاست دانوں کو پانامہ لیکس کے زیر سماعت معاملے پر بیانات دینے سے روکا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ یا پیمرا سے رجوع کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن