دبئی : شاہی خاندان کی موزہ المختوم نے پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
دبئی(آن لائن) دبئی کے شاہی خاندان المختوم کی ایک لڑکی موزہ المختوم نے پائلٹ بن کر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔دبئی کی شہزادی شیخا لطیفہ بھی سکائی ڈائیونگ اور ہوا بازی کے دوران مختلف مظاہروں کے لیے مشہور ہیں لیکن شاہی خاندان کی اس لڑکی نے پائلٹ بن کر ہوا بازی کی انڈسٹری میں نما یا ں مقام حاصل کیا ہے۔