غیرمعیاری سٹنٹ‘ ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ملک بھر کے ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کو غیرمعیاری اور غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ لگانے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ کے گزشتہ سماعت کے حکم کی روشنی میں ریگولیٹری اتھارٹی نے جواب جمع کرادیا ہے۔ جس میں کہا گیاہے کہ سٹیک ہولڈرز کی ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹنٹ کی قیمت غیر ملکی ادویات کی طرز پر فکس کی جائے گی۔ سٹنٹ کی قیمت کا تعین غیر ملکی ادویات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔