پی ایس ایل ٹرافی پسند آئی ‘کچھ کر دکھانے کیلئے جوش بڑھ گیا : سرفراز احمد
لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے پاکستان سپر لیگ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلنگ میں ان کی ٹیم کا انحصار انگلش باؤلر ٹیمل ملز پرہوگا۔ مجھے نئی ٹرافی واقعی پسند آئی اور ٹرافی کو دیکھنے کے بعد لیگ میں کچھ کر دکھانے کے لیے جوش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ہمیں لیگ میں اپنے میچ کے لیے کچھ دن باقی ہیں تاہم گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ ان کی ٹیم انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز پر انحصار کرے گی۔