• news

پی ایس ایل :سب سے زیادہ مجموعی سکور بنانے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس

لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ مجموعہ بنانے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے جس نے لاہور قلندرز کیخلاف 203 رنز بنائے تھے۔ لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بالترتیب 201 اور 194 رنز بنائے۔چوتھا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا اعلان پشاور زلمی کے پاس ہے جس نے کراچی کنگز کیخلاف 182 رنز بنائے تھے جبکہ پانچویں نمبر پر کراچی کنگز ہے جس نے پشاور زلمی کیخلاف 179 رنز بنائے تھے۔ سب سے کم مجموعی سکور کراچی کنگز کا 111 رنز ہے جو اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بنایا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کیخلاف 115 رنز بنا سکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن