مورگن نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہے اور اس ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے پر تیار ہیں تاہم این مورگن نے انکار کر دیا ہے اور کسی صورت بھی لاہور آنے پر تیار نہیں ہیں۔مورگن اس سے پہلے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے دورہ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے اور اگر وہ پی ایس ایل کے فائنل سے بھی باہر ہو جاتے ہیں تو اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہو گی۔