کراچی: طلبہ نے ہاکی بناکرریکارڈ بناڈالا
لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے معروف سکول نے ہاکی گرائونڈ میں ہاکی کی شبیہ بناکر عالمی ریکارڈ بناڈالا۔کراچی کے مقامی سکول نے ملک کو بہت ہاکی کے کھلاڑی دئیے۔ یہاں سے سہیل عباس، قمر ابراہیم،صفدر عباس ،کامران اشرف جیسے بڑے ناموں نے تعلیم حاصل کی۔ہاکی کے لیے اس سکول کی خدمات بے مثال ہیں۔ اس سکول کے 1300 طلبہ نے ہاکی کی شبیہ بناکرعالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہیں باقاعدہ مارکنگ کرکے ہاکی گرائونڈ میں بٹھایا گیا تھا۔ ہیلی شاٹس میں یہ مناظر انتہائی دلکش معلوم ہورہے تھے۔