نیشنل جونیئر رینکنگ چمپئن شپ سید ہاشم احسان علی منی رائونڈ میں داخل
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) نیشنل جونیئر رینکنگ چیمپن شپ 2017ء باغ جناح میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل الیسٹر تھامسن اور ان کی مسزایلزبتھ تھامسن تھیں۔ پہلے روز انڈر 18 بوائز کے کوالیفائنگ رائونڈ ہوئے جن میں سید ہاشم علی نے احمد سعید کو 6-2, 7-5 سے ، احسان علی نے موسیٰ ہارون کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ مین رائونڈ کے پہلے میچ میں اسد اللہ نے عمر مہندی کو 6-3, 6-4 سے ، ثاقب عمر نے احمر سعید کو 6-0, 6-2 سے، احمد کامل نے محمد سید کو 6-4, 6-1 سے، عاقب عمر نے مصطفی علی کو 6-2, 6-0 سے، حافظ ارباب علی نے ہمبل کو 6-2, 6-2 سے، یوسف خان نے بلال ضیاء کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔