• news

تعلیمی نظام میں کھیلوں کی افادیت مسلم ہے: عبداللہ خان سنبل

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ڈویژنل پبلک سکول اور انٹرمیڈیٹ کالج لاہور کی سالانہ سپورٹس تقریب میں جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں کھیلوں کی اہمیت و افادیت مسلم ہے۔ انہوں نے شاہدرہ میں ڈی پی ایس کی نئی برانچ اور ٹاؤن شپ برانچ میں نئی بلڈنگ کی تعمیر کے آغاز، گرل گائیڈ کیمپ، انٹر سکول پنجاب اولمپکس 2016 کی جیت، پریذیڈنٹ گولڈ میڈل ایوارڈ اور چیف کمشنر ایوارڈ اور سلیکشن کیمپ 2016 میں ڈی پی ایس سکاؤٹس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے میٹرک کے سالانہ امتحان 2016 میں پہلی پانچ پوزیشنیں حاصل کرنے پر طلبہ و اساتذہ کو مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن