سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت: بعض ممالک کی کوششیں اکیسویں صدی میں جمہوری اصولوں کے منافی ہیں: پاکستان
اقوام متحدہ( صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ بعض ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے کوششیں اکیسویں صدی میں جمہوری اصولوں کے منافی ہیں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں ایسا کوئی قومی یا بین الاقوامی ادارہ چلانے کا تصور ناممکن ہے جس کی بنیاد متناسب نمائندگی جیسے جمہوری اصول پر نہ ہو آج ‘ سلامتی کونسل میں اصلاحات پر بات چیت صرف اس وجہ سے تعطل کا شکار ہے کہ بعض ممالک جو جمہوری نمائندگی کے اصول اور احتساب کی نفی کرتے ہیں، اپنے لئے خصوصی حیثیت کے طلب گار ہیں۔ سلامتی کونسل میں اس بارے کوئی اختلاف نہیں کہ اس ادارے کو اکیسویں صدی کے حقائق کا آئینہ دار ہونا چاہئے۔، ملیحہ لودھی نے کہا کہ ملکی یا عالمی سطح پر ایسے نظام کو قائم یا چلایا نہیں جا سکتا جو جمہوری نمائندگی اور احتساب کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔