• news

پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پوری طرح چوکس ہے: ایڈمرل ذکاء اﷲ

سمندری (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لئے پوری طرح چوکس ہے‘ بحریہ نے ہمیشہ سمندری حدود میں پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کی ہے اور ملکی سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اپنے آبائی علاقے سمندری کے چک نمبر469 گ ب میں سوئی گیس کی فراہمی ‘ سکول کی عمارت کی تعمیر اور رورل ہیلتھ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن