اسلام آباد: سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں 10سالہ معذور بچی کو ہراساں کرنیوالا سرکاری ملازم گرفتار‘ مقدمہ درج
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں 10 سالہ ذہنی معذوربچی کوجنسی طورہراساں کرنے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا پولیس کے مطابق دس سالہ ذہنی معذوربچی دیامناہل اسپیشل ایجوکیشن سنٹرمیں زیرتعلیم ہے16دسمبر کو جہاں تعینات فزیوتھراپسٹ آدم نے اسے جنسی طورپرہراساں کیا۔وزارت کیڈکے سیکشن افسرکی درخواست پرتھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ مقدمے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اورملزم کوعدالت پیش کرکے کیس کاچالان بھی جمع کرایاجائے گا۔