آبروریزی میں ملوث فوجی کو قتل کر دیا جائے: صدرجنوبی سوڈان کا حکم
جوبا (اے این این) جنوبی سوڈان کے صدر سلفاکیر نے کہا ہے کہ آبروریزی کے جرم میں ملوث فوجی کو قتل کر دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بیان فوج کے ہاتھوں شہریوں کے خلاف جرائم کے واقعات کی روک تھام، عوام الناس کے غم وغصے کو ٹھنڈا کرنے اور عالمی برادری کو یہ یقین دلانے کے لئے دیا ہے۔