• news

اسلامی جمعیت طلبہ 2017کو دعوت کے سال کے طور پر منائے گی‘ صہیب الدین کاکا خیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے نومنتخب ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ 2017کو دعوت کے سال کے طور پر منائے گی۔مسلمان نوجوانوں اور طلبہ کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرکے انہیں دین سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نوجوانوں میں اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے جدید انداز میں اہم سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے64ویں سالانہ اجتماع برائے ارکان کے اختتامی دن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن