منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں: ترجمان ضلعی انتظامیہ
لاہور (خبر نگار) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے وضاحت کی ہے کہ منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں اور پچھلے دنوں کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ تمام سبزیوں کی قیمتوں کا تعین روزانہ نیلامی کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران باقاعدگی کے ساتھ منڈیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔