پی آئی اے ٹریننگ سنٹر میں چار روزہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب
لاہور(خبر نگار)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام چار روزہ سپورٹس گالا کی تقریب کا افتتاح کیا جوکہ 10فروری تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کے زیر تعلیم طلباء کرکٹ،فٹبال اسنوکر، بیڈمنٹن سمیت کئی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ طالبعلموں کو 5مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس اسپورٹس گالا میں ہوا بازی سے متعلق طلباء کی کیریئر کونسلنگ بھی کی جا رہی ہے۔