رینٹل پاور کیس: عدالت نے پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو22 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے رینٹل پاورکیس سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ احتساب عدالت نے مزید 8 ملزموں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔کیس کی آئندہ سماعت 22 فروری کو ہوگی، ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔