• news

ملتان : بیوی‘4 بچوں کے قاتل کو بیٹے نے معاف کر دیا‘ جیل سے رہا

ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ مظفرآباد کے علاقہ میں 24 سال قبل بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے والے قاتل اکرم کو گزشتہ روز سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا یہ رہائی اکرم کو اس کے بیٹے وقاص کی جانب سے معاف کرنے کے نتیجہ میں عمل میں آئی۔ 14 جولائی 1992 کو مجرم اکرم نے اپنی بیوی عذرا پروین بیٹی شگفتہ کرن عتیقہ اور بیٹے وقار کو ذبح کر کے قتل کردیا تھا۔پولیس نے اس سنگین واقعہ میں ملوث ملزم اکرم کو پہلے روز ہی گرفتار کر لیا تھا عدالت نے اکرم کو سزائے موت سنائی تھی۔
قاتل / رہا

ای پیپر-دی نیشن