تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ”نمل“ کو علم و دانش کا شہر بنائیں گے : علیمہ خان
طائف (ممتاز بڈانی) عمران خان کی ہمشیرہ نمل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بورڈ کی رکن علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے نمل کو علم و دانش کا شہر بنانے کا تہیہ کیا ہے جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ وہ جدہ کے ایک ریسٹورٹ میں فرینڈز آف نمل کی جانب سے سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نمل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ جس میں آپ سب کا تعاون درکار ہے۔ نمل فاﺅنڈیشن کالج اور ہاسٹل پاک چین اقتصادی راہداری کے بالکل قریب ہے جس سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔ ہماری خواہش ہے کہ دنیا کی سو یونیورسٹیوں میں نمل کا نام سرفہرست ہو۔ شرکاء کو نمل کے حوالے سے خصوصی طور پر دستاویزی فلم دکھائی۔ 10 سے 12 سال لگیں گے جو ڈیڑھ لاکھ مربع گز پر تعمیر ہوگا۔ جس پر تقریباً 200 ملین ڈالر خرچ آئیں گے۔ اس میںآپ نے اپنے حصے کی اینٹ شامل کرنی ہے۔ ذوالقرنین علی خان تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وطن سے پیار کرنے والے ہیں اور انشاءاللہ عمران خانن کی امیدوں پر پورا اتریںگے۔ ریاض احمد بڈانی‘ فرخ رشید‘ انور حسین نے بھی خطاب کیا۔