• news

”منموہن سنگھ کئی کرپشن سکینڈلز میں ملوث رہے“ مودی کے بیان پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے پیشرو منموہن سنگھ کے حالیہ کرنسی بحران کے حوالے سے یہ تنقیدی بیان کہ بڑے کرنسی نوٹ بند کرنا منظم طریقے کی کرپشن ہے، پر بہت بے چینی ہوگئی۔ اس کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کردیا۔ انہوں نے پہلی بار نام لیکر منموہن سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ من موہن سنگھ پچھلے 30 برس سے مختلف مالیاتی عہدوں پر حکومت سے منسلک رہے، انکے گرد بھی کئی کرپشن کے سکینڈل گھومتے رہے مگر منموہن نے اپنا امیج ہوشیاری سے صاف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ منموہن باتھ روم میں برساتی پہن کر بھی نہانے کا فن جانتے ہیں۔ مودی کے ان ریمارکس پر راجیہ سبھا میں کانگریس ور اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ کھڑا کردیا۔ کانگریس کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔ اس پر مودی کو اور ناگوار گزرا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈیکورم توڑتی ہے تو سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہئے۔
مودی/ منموہن سنگھ

ای پیپر-دی نیشن