• news

چین میں ایک ہی خاندان کے 500 افراد کی ڈرون کیمرے سے گروپ فوٹو

بیجنگ(این این آئی+بی بی سی)چین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے ایک ساتھ تصویر بنوائی ہے جسے ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبے جی جیانگ کے گاو¿ں شیشے میں رین خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے تصویروں کی صورت میں اس ملاپ کو ہمیشہ کے لیے امر کر لیا ہے۔یہ تصاویر چینی نئے سال کے موقعے پر لی گئی تھیں جب روایتی طور پر چین میں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔شیشے نامی گاو¿ں میں یہ تصاویر ڑینگ لیانگ زونگ نامی فوٹوگرافر نے ایک ڈرون کیمرے کی مدد سے لیں۔انھوں نے بتایا کہ رین خاندان کا تعلق بھی اسی گاو¿ں سے ہی ہے اور ان کے خاندان کی تاریخ تقریبا ساڑھے آٹھ سو سال پرانی ہے۔فوٹوگرافر ڑینگ لیانگ زونگ نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی ہے۔اس تجدید کے بعد خاندان کی سات نسلوں اور مزید دو ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی آئے۔گاو¿ں کے سربراہ رین توانجی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ ہمارے آباو¿ اجداد کہاں سے آئے ہیں اور کہاں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ دوسرا ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ ہمارے خاندان کے لوگ دنیا میں کہیں بھی ہوں، یہ نہ بھولیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔چین میں اس طرح کی بڑی خاندانی تصاویر لینے کا رجحان عام ہے لیکن اس کے باوجود رین خاندان کی تصویریں ملک میں کافی مقبول ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے میڈیا میں ان کو تشہیر ملی۔کئی اخباروں کی شہ سرخیوں میں یہ پوچھا گیا کہ کیا اس خاندان کے تمام افراد ایک دوسرے کو جانتے بھی ہیں؟'چینی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر بھی ان تصاویر کا چرچا رہا اور لوگ مزاحیہ جملے کستے رہے۔ایک نے پوچھاجی اگر ان کو اپنے خاندان میں ہی کوئی پسند آجائے تو کیا وہ آپس میں شادی کر لیں گے؟'ایک اور نے اس چینی روایت کا حوالہ دیا جس میں نئے سال کے موقع پر خاندان کے بڑے بچوں کو انعام میں کچھ رقم دیتے ہیں اور کہا کہ چھوٹے بچوں کے ہاتھ نئے سال کی رقم جمع کرتے کرتے کمزور پڑ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن