• news

ایف آئی اے بانی متحدہ کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ مراسلہ آج فرانس انٹرپول کو جاری کرے گا: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کیلئے آج باقاعدہ طور پر فرانس انٹرپول کو مراسلہ جاری کرے گا، 15دن میں فرانس انٹرپول متعلقہ ملک سے ملزم کی گرفتاری کے لئے رابطہ کیا جائیگا، وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو وزارت کی جانب سے باقاعدہ طور پر بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے لیے لیٹر موصول ہو چکا ہے اور ایف آئی اے آج جمعرات کو انٹرپول ہیڈکوارٹرز فرانس کو باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کرے گا اور تمام ثبوت بھی انٹرپول کو ہی پیش کیے جائیں گے، ذرائع نے مزید بتایا کہ فرانس انٹرپول کو جیسے ہی ایف آئی اے کی جانب سے ریڈ وارنٹ کا مراسلہ موصول ہو گا تو 15روز کے اندر فرانس انٹرپول متعلقہ ملک سے ملزم کی گرفتاری کیلئے آگاہ کریگا، ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کےلئے حکومت نے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے تاہم حکومت برطانیہ کسی صورت اپنا شہری پاکستان حکومت کے حوالے نہیں کریگی۔
مراسلہ/ ذرائع

ای پیپر-دی نیشن