• news

انتخابی اصلاحات کیلئے قائم ذیلی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات کے لئے قائم ذےلی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کریں گے اجلاس میں الیکشن بل 2017ءکے حوالے سے مختلف جماعتوں کی طرف سے مجوزہ انتخابی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفسیہ شاہ کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں 10 فیصد خواتین کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے بل کا مسودہ بھی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ محرکین کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے اس بل کو آئینی اصلاحات کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ خواتین کو عام انتخابات میں لازمی حصہ دینے کے حوالے سے بھی الیکشن بل 2017 ءمیں قانون سازی کی جا سکے۔
پارلیمانی کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن