• news

:::بلاول بھٹو نے فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

لاہور (خبرنگار) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات اور سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کا صدر سید حسن مرتضیٰ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق کو مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے نیلم جبار صدر، میاں محمداسلم عابد کو جنرل سیکرٹری، ضلع جھنگ کیلئے آغا طارق گیلانی کو صدر اور صفدر سلیم نوں کو جنرل سیکرٹری، فیصل آباد کیلئے نعیم دستگیر خان کو صدر اور چودھری عدیل تاج کو جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباد کیلئے چودھری سعید اقبال کو صدر اور چودھری اعجاز احمد کو جنرل سیکرٹری، ضلع چنیوٹ کیلئے سید علی رضا کو صدر اور ایوب چھپا کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن بلاول بھٹو کے پولیٹکل سیکرٹری جمل سومرو نے گزشتہ روز جاری کر دیا ہے۔قبل ازیں گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے دیوان شمیم کو ڈویژنل صدر اور ملک طاہر کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع گوجرانوالہ کیلئے راﺅ محمد اکرم صدر، ارشاد احمد سندھو جنرل سیکرٹری، گوجرانوالہ شہر کیلئے اسد اللہ باپھہ کو صدر اور شیخ محمد اقبال کو جنرل سیکرٹری ضلع حافظ آباد کیلئے ملک وزیر علی کو صدر، شیخ معراج دین کو جنرل سیکرٹری، گجرات ضلع کیلئے ضیا محی الدین صدر، ڈاکٹر زاہد ظہیر کو جنرل سیکرٹری، نارووال ضلع کیلئے سید حسنین شاہ کو صدر اور پرویز گجر کو جنرل سیکرٹری منڈی بہاﺅالدین کیلئے ذوالفقار احمد رانجھا کو صدر، مرزا جنید اکرم کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
عہدیدارمنظوری

ای پیپر-دی نیشن