شوکت بسرا پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے‘ سیاسی دہشت گردی برداشت نہیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ شوکت بسرا اور انکے ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کے مجرموں کیخلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو فوری معطل کیا جائے اور مجرموں کو پکڑا جائے ورنہ یہ سمجھا جائیگا کہ یہ حملہ سیاسی دہشت گردی ہے اور سیاسی دہشت گردی سے ملک و قوم کو سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سب اچھا کہنے سے سب اچھا نہیں ہوجاتا بلکہ اچھا کام کر کے دکھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا شوکت بسرا کیخلاف ماڈل ٹاون سٹائل کی دہشت گردی آمرانہ حکمرانی کی دلیل ہے اور یہ انداز حکمرانی جمہوریت‘ امن اور سیاسی استحکام کے منافی ہے اور ہم اس سیاسی دہشت گردی کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
خورشید شاہ