• news

پولیس مقابلے کا ڈر، ڈکیتی کے ملزم نے حوالگی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ڈکیتی کے ملزم نے خود کو پولیس حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پتوکی کے رہائشی ملزم محمد ارشد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ ارشد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ضمانت نہیں چاہتا، پولیس مقابلے سے ڈرتا ہوں۔
، تھانہ سٹی پتوکی نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی ہے۔ موت سے ڈرتا ہوں اور عدالت کے سامنے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔ فاضل عدالت نے ملزم کی حوالگی کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی کو طلب کر لیا۔
رجوع

ای پیپر-دی نیشن