غریب لڑکیوں سے شادیاں کرکے بچے فروخت کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
چکوال (نوائے وقت رپورٹ)غریب لڑکیوں سے شادیاں کرکے بچے فروخت کرنے والے باپ کو چکوال سے گرفتار کرلیا گیا۔ اشرف نے بچے کو زاہد کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔اطلاع ہے کہ اس کی پہلے بھی شادی ہوچکی ہے اور اس نے پہلے بھی بچے کو فروخت کیا ہے۔ ملزم غریب لڑکیوں سے شادی کرتا تھا اس سے ہونے والے بچے کو فروخت کردیتا تھا۔ بعد میں وہ بیوی کو طلاق دے دیتا تھا۔ اس کی بیوی نے بتایا کہ میں اس سے بچے کا بار بار پوچھتی رہی جب اس نے کچھ نہ بتایا تو پولیس میں رپورٹ کی۔ ملزم پولیس کے سامنے بار بار بیان بدلتا رہا۔
بچہ فروخت / ملزم گرفتار