لاہور ایئرپورٹ پر 11 پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار، مسافروں کا احتجاج
لاہور(خبر نگار)لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کی تاخیر کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔جس پرمسافروں نے گذشتہ روز بھی احتجاج کیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز657 ،پی آئی اے کی کرا چی سے آنے والی پرواز898 ،پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پروا ز پی کے 787 ، پی آئی اے کی کرا چی سے آنے والی پرواز 595،لاہور سے کرا چی جانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 315 ، پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594منسوخ کر دی گئی۔ ائیر بلیو کی لاہور سے دوبئی جانےو الی پرواز پی اے410 ، ائر بلیو کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی اے478، ائیر بلو کی جدہ سے آنےوالی پرواز پی اے 436 منسوخ کر دی گئی۔ کرا چی سے آنےوالی پرواز ا ی آ ٓر 520 اورلاہور سے کرا چی جانےوا لی پرواز ای آر 521 بھی منسوخ کر دی گئی۔علاوہ ازیں ائر بلو کی کرا چی سے آنےوالی پرواز پی اے402 ایک گھنٹہ کی تا خیر سے دوپہر ساڑھے تین بجے پر لاہور پہنچی جبکہ بلیو کی لاہور سے کرا چی جانےو الی پروا ز پی اے 401ایک گھنٹہ تا خیر سے روانہ ہو ئی۔