محبوبہ رزاق نے ڈی جی او پی ایس ود ہولڈنگ ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی گریڈ20 کی ان لینڈ ریونیو آفیسر محبوبہ رزاق نے ڈائریکٹر جنرل(او پی ایس) ود ہولڈنگ ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ چیف ود ہولڈنگ ایف بی آر کے عہدے پر تعینات تھیں۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چار افسران اپنی عمر پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ان میں عارف علی درانی، اشرف نور، شیر علی خان، فضل حمید، طارق مسعود شامل ہیں۔