سٹاک مارکیٹ امیں چرھاﺅ،منافع کے حصول میں ِ ِمتعدد شیئرز کی قیمتیں بڑھ گیئں
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان اسٹاک یکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری تیزی پر100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس اضافہ پر 49874.96 کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 34کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافہ رہا ۔ ابتدائی اوقات میں بینکنگ‘ سٹیل ‘ سیمنٹ سیکٹرز کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 162.15 پوائنٹس اضافہ پر 50037.11 کی بالائی حد تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں سرمایہ کاروں نے بی او پی‘ دوست سٹیل ‘پاورسیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے آئندہ دو دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میںمارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس اضافہ پر 49874.96 پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار426 کمپنیوں تک رہا جس میں 236 کمپنیوں میں اضافہ‘ 177کمپنیوں میں کمی اور13کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 99کھرب 10ارب 46 کروڑ 19لاکھ 30ہزار134روپے سے بڑھ کر99کھرب 10ارب 80کروڑ 55لاکھ 37ہزار901روپے ہوگئی گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 10کروڑ 9لاکھ61ہزار340 حصص سے زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 49کروڑ 81 لاکھ 87ہزار650 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔