• news

زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے تین مہمات پر کام جاری ہے: محکمہ زراعت

لاہور ( کامرس رپورٹر )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے کسان میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تین مختلف مہمات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ زراعت نے زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی کاشت کی مہم شروع کر رکھی ہے اور اس حوالے سے آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر جامع انداز میں کام جاری ہے۔ دوسری مہم جڑی بوٹی مکاﺅ پیداوار ودھاﺅ کے نام سے 20فروری سے شروع کی جائے گی جس میں محکمہ زراعت کے ملازمین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ تیسری مہم زرعی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے شروع کی گئی۔ جس میں نوجوان طالب علم جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں۔ ان مہمات سے کسان میں روشن مستقبل کی امید نے جنم لیا۔
ہے جس سے اس کا کھیت سے رشتہ مقبوط ہوگا۔ اس مہم میں سرکاری عمارات کو پنجاب کی ثقافت سے رنگین کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ محکمہ زراعت نے کسان کو خوشحال بنانے اور اس کی محنت کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلانے کے لئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن