• news

اورنج ٹرین منصوبہ: فٹ پاتھوں پر چڑھنے کیلئے ریمپ بنائے جائیں: احمد احسان

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں کے قریب فٹ پاتھوں پر چڑھنے کے لئے ریمپ تعمیر کئے جائیں ۔ چوبرجی سے علی ٹاﺅن تک منصوبے کے پیکیج ٹو پر سڑکوں کو جلد از جلد قابل استعمال بنایا جائے ‘صفائی کا نظام بہترکیا جائے اور ہیوی مشینری ایک سے دوسری جگہ ٹریفک پولیس کی نگرانی میں منتقل کی جائے ۔ واسا ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو اورعلی ٹاﺅن میں زیر تعمیر سٹیبلنگ یارڈ سے نکاسی آب کے لئے جامع منصوبہ وضع کرے ۔ چینی کنٹریکٹر سی آرنور نکو منصوبے کا الیکٹریکل و مکینیکل کام مزید تیز کرےں ۔ پیکیج ٹو پر تعمیراتی کام تیز کرنے کے لئے پر ی کاسٹ کئے جانے والے سٹرکچر تیار کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق سانچے درآمد کر لئے گئے ہیں۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا61فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن