ایم سی بی کا 2016ءکےلئے 21.89ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان
لاہور(کامرس رپورٹر)ایم سی بی نے 31 دسمبر،2016 کو ختم ہونے والے سال کے لئے 36.07 ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) اور 21.89 ارب روپے کے منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی)کا اعلان کیا ہے ۔ بنک کی نیٹ مارک اپ آمدن گذشتہ سال کے مماثل مدت پر 11.25 فیصد کمی سے 43.8 ارب روپے بیان کی گئی۔ یہ اعلان گزشتہ روز میاں محمد منشاءکی زیر صدارت ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں بینک کی کارکردگی پر نظر ثانی اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔