شوکت خانم کے مریض بچے پاکستان سپر لیگ دیکھنے دبئی پہنچ گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کیحمایت کرنے کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے بچوں کا گروپ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم پہنچ گیا ہے جہاں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔پشاور زلمی نے اپنے آفیشل اکاو¿نٹ پر بچوں کی دبئی آمد کا اعلان کیا۔فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ بچے پشاور زلمی کے مہمان خصوصی ہیں اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ ان بچوں کو یہاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان سے اپنی خوشیاں بانٹ سکیں۔ ان بچوں کے چہروں پر خوشیاں لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ لیگ کے فلاحی مقصد کو بھی جاری رہے۔پشاور زلمی اس وقت پاکستان سپر لیگ ی واحد ٹیم نے جس نے اس طرح کے دورے سپانسر کیے ہیں۔