فلیٹس کی مرمت نہیں ہورہی، حکومت ملازمین سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے: اسد عمر
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوارکے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ملازمین کو 19 ہزار سے زائد فلیٹس الاٹ کئے گئے جن سے وفاقی حکومت ہر الاٹی سے مرمت کی مد میں پانچ فیصدماہانہ کٹوتی کی مد میں کروڑوں روپے وصول کر رہی ہے لیکن ایک روپیہ بھی ان فلیٹس کی مرمت پر خرچ نہیں کیا جا رہا۔ قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کراتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت فلیٹس کی مرمت نہیں کر سکتی تو ملازمین کی تنخواہوں سے 5 فیصد کٹوتی کو ختم کیا جائے۔ وفاقی حکومت بتائے وہ اسلام آباد کے ملازمین سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے۔