گوجرانوالہ: محنت کش کا 14 ماہ کا بیٹا ابلتے پانی میں گر کر جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) محنت کش کا کمسن بیٹا ابلتا ہوا پانی اوپر گرنے کے باعث دم توڑ گیا۔ لو ہیا نوالہ کے رہا ئشی محنت کش بشیر کا14ماہ کا بیٹا منیب گھر میں کھیلتے ہو ئے چولہے پر پڑا گرم پانی اس پر گر گیا جس کے نتیجے میں پٹی کیلئے لے گئے مگر بعدازاں بچہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان بازی ہار گیا تاہم بچے کو ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اسکی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔