• news

پاکستان، روس گیس پائپ لائن منصوبہ ٹیرف کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن بچھانے پر پاکستان روس مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن بچھانے کا کام رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن 11 سو کلو میٹر طویل ہو گی۔ پائپ لائن سے یومیہ ایک ارب 30کروڑ مکعب فٹ گیس کی ترسیل کی جائے گی۔ منصوبے پر روس 2 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹیرف طے کرنے کے لئے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا نے کی۔ روسی وفد کی نمائندگی نائب وزیر توانائی نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن