مودی کو منموہن سنگھ پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹوئیٹر پر ’’جاہل پی ایم مودی‘‘ ٹاپ ٹرینڈ
نئی دہلی(آن لائن) ہندو انتہا پسند نریندر مودی اپنے ہی ملک میں رسوا ہونے لگے۔ بھارتی وزیراعظم کو سابق ہم منصب منموہن سنگھ پر کرپشن کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹویٹر پر جاہل پی ایم مودی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کسی نے مودی کو شرم دلائی تو کسی نے کہا چائے بیچنے والا گفتگو کے آداب بھول گیا۔ ایک شہری نے لکھا کہ خراب دماغی حالت کے باعث مودی وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ کوئی مودی کو آر ایس ایس کا بغل بچہ کہتا رہا تو کسی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ مودی کی شادی، اثاثے، ڈگری اور سیاسی کیرئیر جعلی، آخر کوئی چیز حقیقی بھی ہے؟انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمان میں بحث کے دوران منموہن سنگھ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ رین کوٹ یعنی برساتی پہن کر نہانے کا فن تو کوئی ڈاکٹر صاحب سے سیکھے۔ یہ تو بدھ کے روز ہونے والا ایک ہنگامہ تھا تاہم منموہن سنگھ کے نہانے کا ذکر 12 برس قبل نیوز ویک کے ایک مضمون میں ہوا تھا۔ اس میں اس بات کا ذکر تو نہیں تھا کہ وہ برساتی پہن کر نہاتے تھے یا نہیں لیکن یہ ضرور لکھا تھا کہ وہ کس طرح اور کیسے نہاتے تھے۔ نیوز ویک کے ایڈیٹر فرید زکریا نے 2004 میں اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ معروف ماہر اقتصادیات جگدیش بھگوتی اپنے کلاس فیلو منموہن سنگھ کے بارے میں یہ کہا کرتے ہیں ہم دونوں کیمبرج یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے، اور مجھے ایک غریب کسان خاندان سے آنے والے اس نوجوان کی بات چھو گئی جو ہر صبح چار بجے ٹھنڈے پانی سے نہاتا تھا۔۔۔ انگلینڈ کی اس سردی میں، بھگوتی کہتے ہیں مجھے تبھی محسوس ہوا تھا کہ یہ کسی مقام پر ضرور پہنچے گا۔