• news

5 فروری کو دن منانے سے نہیں مکمل تحریک سے کشمیر آزاد ہوگا: مشعال یٰسین ملک

سیالکوٹ (نامہ نگار) کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال یٰسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تحریک پورے عروج پر ہے کشمیر کا ہر بچہ، بوڑھا، جوان اور عورت اپنی آزادی کیلئے نکل چکا ہے بھارت نہتے انسانوں پر ایسی بندوقوں گنوں کا استعمال کر رہا ہے جس کا استعمال جانوروں پر بھی ممنون ہے جبکہ کشمیری عورتوں کی عصمت دری عام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں 5فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 5فروری کو کشمیر ڈے منانے سے نہیں بلکہ ایک مکمل تحریک سے کشمیر آزاد ہو گا جس طرح ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا۔ کشمیر بھی پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کیلئے لاکھوں کشمیری نوجوان بوڑھے، بچے اورعورتوں نے قربانیاں پیش کیں۔

ای پیپر-دی نیشن