• news

کراچی: مذاکرات کامیاب نرسوں کے مطالبات مان لئے گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت سندھ اور نرسنگ ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ حکومت نے نرسوں کے مطالبات تسلیم کرلئے۔ سیکرٹری ہیلتھ فضل اللہ پیجوہو نے کہا ہے کہ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو محکمہ صحت اور نرسنگ ایسوسی ایشن کے 2، 2 نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی مطالبات فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گی۔

ای پیپر-دی نیشن