• news

فاروق آباد: زہریلی شراب پینے سے ایک نوجوان ہلاک‘ دوسرے کی حالت تشویشناک

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) فاروق آباد کے نواحی گائوں کجر میں زہریلی شراب پینے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی تشویشناک حالت پر ڈی ایچ کیوہسپتال داخل بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ گائوں کجر میں مٹھونامی نوجوان کا دوست محمد سعید ملنے کیلئے گیا ۔ دونوں دوست مٹھو کی حویلی میں بیٹھ کر شراب پینے لگے شراب زہریلی ہونے کی بناء پر دونوں کی حالت غیر ہوگئی جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا مگر سعید زندگی کی بازی ہار گیا اور مٹھو کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن