ننکانہ صاحب: نمبردار کی حویلی سے ملازم کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) قتل یا خود کشی؟ نواحی گائوں پیڑے والی کا رہائشی 30 سالہ محمد ساجد گائوں کے نمبردار ریاست کے پاس ملازم تھا جو رات کو حویلی میں سویا کہ صبح حویلی میں درخت کے ساتھ مردہ حالت میں الٹا لٹک رہا تھا، یہ معمہ حل طلب ہے کہ اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کر کے درخت کے ساتھ لٹکایا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے ذرائع کے مطابق متوفی کے ورثاء نے اسے اللہ کی رضا سمجھ کر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔