• news

انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے محبت رسول کو فروغ دینا ہوگا : طاہر رضا بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاحی معاشرے کی تشکیل سیرت طیبہ پر عمل کرنے ہی سے ممکن ہے اوراُسوہ¿ رسول کی اتباع ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اُمّتِ مسلمہ کے عروج اور انسانیت کی ترقی کا راز تعلیماتِ رسول کو اپنانے میں مضمر ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کے لےے محبتِ رسول کے فیضان کو عام کرنا از حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ہمدرد سنٹر کے زیر اہتمام، ہمدرد ہال میں منعقدہ "سیرت کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن