حکومت الطاف حسین کو پاکستان لانے میں سنجیدہ نہیں: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت الطاف حسین کو پاکستان لانے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ سعودی عرب سے 39ہزار پاکستانیوں کی بے دخلی قابل مذمت ہے۔ حکمرا ن آئی جی سندھ کی باتوں پر دھیان دیں۔ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی امن دشمنی ہے۔وزیر اعظم کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے۔ ریلوے کے کھلے پھاٹک آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ خادم اعلی اربوں روپے ایک شہر کی میٹرو اور اورنج لائن پر خرچ کررہے ہیں۔ ٹرمپ یہودی لابی کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ عدالت حکمران خاندان کو اپنے اثاثے پاکستان منتقل کرنے کا حکم دے۔ پاناما کیس کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر حکمران اور وزراءپر گھبراہٹ طاری ہے۔ سعودی عرب ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات کی حمایت کرکے امت مسلمہ سے غداری کررہا ہے۔