اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی جدید تربیت کا منصوبہ تیارکرلیا: رضا گیلانی
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کا جامع روڈ میپ متعین کر دیا ہے اعلیٰ تعلیم کے اداروںمیں تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات کے ذریعے ہیومن ڈویلپمنٹ میں مدد ملے گی اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ 400ملین روپے سے شہبازشریف میرٹ سکالرشپ پروگرام کے اجراءکے علاوہ اساتذہ کی اندرون و بیرون ملک ٹریننگ کیلئے 200ملین روپے مہیا کیے گئے ہیں۔